حیدرآباد۔4دسمبر(اعتماد نیوز)مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ شیو سینا کو
حکومت میں حصہ لینے کے بدلہ میں 5کابینہ اور اور 7منسٹر آف اسٹیٹ کے عہدے
مل رہے ہیں۔ چنانچہ چیف منسٹر مہاراشٹر
دیویندر فڈنوس نے آج میڈیا سے کہا
کہ شیو سینا اب اپوزیشن میں نہیں بلکہ بی جے پی کے ساتھ حکومت کا حصہ بن کر
رہیگی۔ چنانچہ کل 12شیو سینا کے ارکان اسمبلی مختلف محکموں کے وزیر کی
حیثیت سے حلف لینگے۔